Friday, May 17, 2024

پشاور ہائیکورٹ نے موبائل ایپ ٹک ٹاک کھولنے کی اجازت دے دی

پشاور ہائیکورٹ نے موبائل ایپ ٹک ٹاک کھولنے کی اجازت دے دی
April 1, 2021

پشاور (92 نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے موبائل ایپ ٹک ٹاک کھولنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ٹک ٹاک پر غیراخلاقی مواد روکنے کے لئے اقدامات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

پشاور ہائی کورٹ نے گیارہ مارچ کو سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم کر دی۔ چیف جسٹس قیصر رشید کی سربراہی میں بنچ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے دائردرخواست کی سماعت کی۔ ڈی جی، پی ٹی اے نے عدالت کو بتایا کہ ٹک ٹاک پر غیراخلاقی مواد کا معاملہ دوبارہ اٹھایا ہے۔ اب جو بھی غیراخلاقی اور غیرقانونی مواد اپ لوڈ ہو گا اس پر نظر رکھیں گے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ پی ٹی اے کے پاس ایسا سسٹم ہونا چاہیئے کہ جو اچھے اور برے مواد میں فرق کر سکے۔ عدالت نے پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ وہ غیراخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے مزید اقدامات کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔

عدالت نے ٹک ٹاک کھولنے کی اجازت دے کر کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔