Thursday, April 25, 2024

پشاور ہائیکورٹ نے اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے

پشاور ہائیکورٹ نے اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے
October 20, 2015
پشاور (92نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے عوامی نیشنل پارٹی کی سینیٹر ستارہ ایاز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرکے صوبائی احتساب کمیشن کو گرفتاری سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوابی سے تعلق رکھنے والی اے این پی کی سابق صوبائی وزیر سینیٹرستارہ ایاز نے صوبائی احتساب کمیشن کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ ستارہ ایاز پر محکمہ سماجی بہبود میں بدعنوانی کے الزامات عائد گئے ہیں۔ ہائیکورٹ کے جسٹس ارشاد قیصر اور جسٹس افسر شاہ پر مشتمل بنچ نے ستارہ ایازکی دائر درخواست کی سماعت کے بعد وارنٹ گرفتاری معطل کرکے احتساب کمیشن کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔ عدالت نے صوبائی احتساب کمیشن سے خواتین سیل کی موجودگی سمیت دیگر ریکارڈ طلب کر لیا۔ عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔