Wednesday, May 22, 2024

پشاور ہائیکورٹ، نیبرہڈ اور ویلیج کونسل الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کرانا غیر آئینی قرار

پشاور ہائیکورٹ، نیبرہڈ اور ویلیج کونسل الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کرانا غیر آئینی قرار
November 2, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے نیبرہڈ اور ویلیج کونسل الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے 3 رکنی لارجر بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے غیرجماعتی انتخابات کو آئین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی قرار دیا اور حکم دیا کہ نیبرہڈ اور ویلیج کونسل الیکشن جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں۔

الیکشن کے خلاف اکرم خان درانی، عنایت اللہ خان، مشتاق احمد خان اور حمایت اللہ مایار نے درخواستیں دائرکی تھیں۔