Friday, April 19, 2024

پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور کر لی

پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور کر لی
October 31, 2019
پشاور (92 نیوز) پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور کر لی اور رہائی کا حکم دے دیا۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو تھری ایم پی او کے تحت مانسہرہ پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ اشتعال انگیز تقریر کرنے کے کیس میں مانسہرہ پولیس نے گرفتاری ڈالی تھی۔ ذرائع کے مطابق امیر جمعیت علماء اسلام ف اسلام آباد عبدالمجید ہزاروی نے مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔ عبدالمجید ہزاروی نے کہا تھا مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مفتی کفایت اللہ کو ای الیون تھری مسجد طوبہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ امیر جمعیت علماء اسلام ف اسلام آباد مفتی کفایت اللہ ایک دوست کے فلیٹ پر قیام پذیر تھے۔