Friday, April 26, 2024

پشاور ہائی کورٹ کے قریب دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار

پشاور ہائی کورٹ کے قریب دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار
December 18, 2019
 پشاور (92 نیوز) پشاور ہائی کورٹ کے قریب دھماکے کے مرکزی ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے قریب سولہ دسمبر کو رکشہ میں دھماکا کرنے والا مرکزی ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھ لگ گیا۔ ڈی آئی جی، سی ٹی ڈی اور چیف کیپیٹل سٹی پولیس نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم اکرام اللہ عرف حبیب اللہ سکنہ افغانستان بارہ دسمبر کو چمن بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزم اکرام اللہ نے پشاورمیں جنرل بس اسٹینڈ کے قریب ہوٹل میں قیام کیا اور پھر سولہ دسمبر کو رکشہ میں بیٹھ کر ہائی کورٹ کے قریب پہنچا۔ وزیر اعلٰی کے مشیر اجمل وزیر نے دھماکے کے ملزم کی گرفتاری پر پولیس کی کوششوں کو سراہا۔ ہائی کورٹ کے قریب دھماکے میں گیارہ افراد زخمی اور دس سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔