Saturday, April 20, 2024

پشاور ، گھریلو تشدد اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے قانون منظوری کیلئے تیار

پشاور ، گھریلو تشدد اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے قانون منظوری کیلئے تیار
November 13, 2018
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں گھریلو تشدد کے خلاف اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے قانون خیبرپختونخوا اسمبلی سے منظوری کے لئے تیار ہے۔ خیبرپختونخوا کابینہ نے بل کی منظوری دے دی ہے۔ بل کے تحت گھریلو ناچاقی کی صورت میں بیوی کی سلامتی کی ضمانت اور بیوی بچوں کا نان نفقہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ مسودہ قانون کے مطابق بیوی پر تشدد کرنے والے کو تین ماہ قید اور تیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا ہو گی۔ اگر بیوی نے شوہر پر تشدد کا جھوٹا الزام لگایا تو اسے پچاس ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔ بیوی کو موبائل فون، سوشل میڈیا یا رشتہ دار کے ذریعے ڈرانے دھمکانے والا بھی سزا کا حقدار ٹھہرے گا۔ بل کے تحت ہرضلع میں ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میں کمیٹی قائم ہو گی جو متاثرہ خاتون کو نہ صرف طبی بلکہ قانونی امداد بھی فراہم کرنے کی ذمہ دار ہو گی۔