Monday, May 13, 2024

پشاور کے چڑیا گھر میں پاڑہ نسل کی ہرنی نے بچے کو جنم دیدیا

پشاور کے چڑیا گھر میں پاڑہ نسل کی ہرنی نے بچے کو جنم دیدیا
August 7, 2020
پشاور (92 نیوز) پشاور کے چڑیا گھر میں پاڑہ نسل کی ہرنی نے بچے کو جنم دیدیا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق پاڑہ ہرنی قیمتی جانور ہے، بچے کا پورا خیال رکھا جارہا ہے۔ چڑیا گھر میں کورونا لاک ڈاون کے دوران 25 مختلف اقسام کے نایاب جانوروں کے بچے پیدا ہوئے۔ چڑیا گھر کے ویٹرنری آفیسر کے مطابق نایاب جانوروں میں عربی ہرن، لال ہرن، لاما اور گورال شامل ہیں۔ نایاب جانوروں کے بچوں کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ بھی کیا جارہا ہے۔