Thursday, April 18, 2024

پشاور کے پولیس اہلکار عید کے روزم بھی فرائض کی انجام دہی میں مصروف

پشاور کے پولیس اہلکار عید کے روزم بھی فرائض کی انجام دہی میں مصروف
August 12, 2019
پشاور ( 92 نیوز)ایک جانب اگر عید اور دیگر تہواروں پر عوام نماز عید اور خوشیاں منانے میں مصروف ہوتے ہیں تو دوسری طرف کچھ فرض شناس لوگ وہ بھی ہیں جو عوام کی خاطر اپنی خوشیوں کو قربان کر کے فرائض کی انجام دہی میں جتے ہوئے ہیں۔ جس وقت عوام عید کی نماز ادا کر رہے ہوتے ہیں اس وقت پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکار چوکنے کھڑے ہو کر ان کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہوتے ہیں، سکیورٹی اہلکاروں کا بھی دل کرتا ہیں کہ وہ گھر والوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں مگر فرض کے آگے ذاتی خوشیاں کوئی معنی نہیں رکھتیں۔ دن ہو یا رات، گرمی ہو یا سردی، برسات ہو یا بہار، عید ہو یا پھر کوئی اور خوشی، ہر موقع پر عوام کے یہ محافظ سینہ تھان کر فرض منصبی نبھا رہے ہوتے ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے کشمیر میں بھارتی جارحیت اور مظالم کی بھی شدید مذمت کی اور کشمیر کی ہر قسم کی حمایت کا عزم دہرایا۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں نماز عید کے ہزاروں اجتماعات منعقد ہوئے جہاں پر پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے عوام کی حفاظت کے فریضہ کو بطریق احسن سر انجام دیا۔