Saturday, April 27, 2024

پشاور کے مزید چار علاقوں میں لاک ڈاؤن کا حکم

پشاور کے مزید چار علاقوں میں لاک ڈاؤن کا حکم
December 14, 2020

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا اور بالخصوص پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے، صرف پشاور میں گزشتہ روز کورونا سے7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مزید چار علاقوں محلہ عمرخیل موسٰی زئی، تور کانڑے ماشوکگر،بالوخیل بڈھ بیر اورجلال ٹائون بدھو ثمرباغ میں اسمارٹ لاک ڈاون کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز بھی چار مقامات میں اسمارٹ لاک ڈائون کیا تھا۔ یہ لاک ڈاؤن صرف احکامات کی حد تک محدود ہے۔ شہر کے دیگر علاقوں کی طرح لاک ڈائون والے مقامات پر بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ کاروبار زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے نہ ماسک کا استعمال ہورہا ہے اور نہ ہی ٹرانسپورٹ میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جارہا ہے۔