Wednesday, May 8, 2024

پشاور کے علاقے حیات آباد میں 28 نمبر بس سٹیشن کے قریب بی آر ٹی بس میں اگ بھڑک اٹھی

پشاور کے علاقے حیات آباد میں 28 نمبر بس سٹیشن کے قریب بی آر ٹی بس میں اگ بھڑک اٹھی
August 26, 2020
 پشاور (92 نیوز) پشاور میں حیات آباد اسٹیشن کے قریب بی آر ٹی بس کو آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پا لیا۔ حیات آباد میں قائم بی آر ٹی سٹیشن نمبر 28 کے قریب بی آر ٹی بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے چند منٹ بعد ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگتے ہی مسافروں کو بحفاظت بس سے اتار لیا گیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کے بقول واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ آگ بجھاتے ہی بی آر ٹی سروس بحال کر دی گئی۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔