Wednesday, April 24, 2024

پشاور کے علاقے اشرف روڈ پر بارودی مواد کا دھماکا، 2 پولیس اہلکار زخمی

پشاور کے علاقے اشرف روڈ پر بارودی مواد کا دھماکا، 2 پولیس اہلکار زخمی
May 11, 2020
 پشاور (92 نیوز) پشاور کے علاقے اشرف روڈ پر بارودی مواد کے دھماکے سے 2 پولیس اہلکار اور ایک دکاندار زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقہ سیل کر دیا۔ ایس پی سٹی کا 92 نیوز سے بات چیت میں کہنا تھا دھماکے میں 500 گرام بارودی مواد استعمال ہوا۔ دھماکے میں 2 پولیس کانسٹیبل اور ایک راہگیر زخمی ہوا۔