Saturday, May 11, 2024

پشاور کے شہریوں کیلئے خوشخبری ، بی آر ٹی بسیں کل سے چلیں گی

پشاور کے شہریوں کیلئے خوشخبری ، بی آر ٹی بسیں کل سے چلیں گی
August 13, 2020
 پشاور (92 نیوز) پشاور کے شہریوں کیلئے خوشخبری آ گئی۔ بی آر ٹی بسیں کل سےچلیں گی۔ وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کل  دن ڈھائی بجے وزیراعظم افتتاح کریں گے۔ بی آر ٹی پشاور کے عوام کیلئے پرویز خٹک کا تحفہ ہے۔ انہوں نے 6 ماہ کی ڈیڈ لائن دی تھی، تاخیر ہوئی لیکن منصوبہ مکمل ہو گیا۔ پشاورمیں جدید سفری سہولت کا منصوبہ بی آر ٹی کب مکمل ہوگا۔ اس سوال کا جواب بالآخر مل گیا۔ اڑھائی سال بعد مکمل ہونے والے بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح 13 اگست کو ہو گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان بی آر ٹی کا افتتاح کریں گے اور یوم آزادی والے دن بی آر ٹی روٹ پر بسیں دوڑتی دکھائی دیں گی۔ جشن آزادی کے موقع پر بی آر ٹی مکمل ہونے پر خوش شہری کہتے ہیں ان کی جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں۔ بی آر ٹی منصوبے کی تعمیرکے کام کا افتتاح پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعلٰی پرویزخٹک نے نومبر 2017 میں کیا تھا۔ ابتدائی طورپر چھ ماہ مدت تکمیل رکھی گئی تھی تاہم منصوبہ اڑھائی سال میں مکمل ہوا۔