Tuesday, April 23, 2024

پشاور کے شہریوں کو لوٹنے والی 4 خواتین گرفتار

پشاور کے شہریوں کو لوٹنے والی 4 خواتین گرفتار
November 20, 2017

پشاور ( 92 نیوز ) پشاور کے شہریوں کو لوٹنے والی چار پھولن دیویاں پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں ۔ خواتین نے نوسربازی سے کسی کو لاکھوں روپے سے محروم کیا تو کبھی گاڑی میں لفٹ لے کر لوگوں کو لوٹا ۔ چوڑیاں بیچنے کے بہانے گھروں میں گھس کر وارداتیں بھی کرتی رہیں ۔ پولیس نے 7 لاکھ روپے بھی برآمد کئے۔
عرصہ سے خواتین کا 4 رکنی گروہ شہریوں کو مختلف طریقہ واردات کے ذریعے لوٹنے میں سر گرم تھا ۔ ایس پی صدر سرکل شوکت خان نے میڈیا کو بتایا کہ گروہ میں شامل راز بی بی، الفت، کائنات اور ذکرینہ نے سربند میں ایک شخص جانس خان کے گھر سے 14 لاکھ روپے لوٹے ۔ چاروں خواتین کو اچینی میں واردات کے دوران گرفتار کیا گیا ۔ لوٹی گئی رقم سے سات لاکھ روپے برآمد کر لئے ہیں