Saturday, April 27, 2024

پشاور کے سب سے بڑے اسپتال لیڈی ریڈنگ میں تین سو پچاس بستروں پر مشتمل نئے بلاک کی تعمیر شروع

پشاور کے سب سے بڑے اسپتال لیڈی ریڈنگ میں تین سو پچاس بستروں پر مشتمل نئے بلاک کی تعمیر شروع
January 1, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) پشاور کے سب سے بڑے اسپتال لیڈی ریڈنگ میں تین سو پچاس بستروں پر مشتمل نئے بلاک کی تعمیر شروع کر دی گئی۔ مریضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے باعث نیا بلاک چھے ماہ میں مکمل کیا جائے گا پشاور کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں مریضوں کا رش بڑھتا جارہا ہے۔ ایل آر ایچ میں مزید گنجائش پیدا کرنے کے لئے نئے بلاک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ نئے بلاک میں تین سو پچاس بستروں پر مشتمل وارڈز، لیبارٹری اور او پی ڈی شامل ہے۔ نئے بلاک کی تعمیر سے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے کی گنجائش میں اضافہ ہو گا۔ شہریوں نے اسپتال کو مزید توسیع دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیا بلاک چھے ماہ میں مکمل ہو گا اور اس سے مریضوں کو علاج معالجے کی جدید سہولیات میسر آئیں گی۔