Friday, March 29, 2024

پشاور کے ریتی بازار میں چھری، کلہاڑی اور ٹوکے کی قیمتیں بڑھ گئیں

پشاور کے ریتی بازار میں چھری، کلہاڑی اور ٹوکے کی قیمتیں بڑھ گئیں
August 21, 2018
پشاور (92 نیوز) عید قربان کے قریب آتے ہی چھریاں بیچنے والوں کا کاروبار بھی چمک اٹھا ہے۔ پشاور کے ریتی بازار میں چھری، کلہاڑی اور ٹوکے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ عید پر قربانی کےلئے چھری، کلہاڑی اور ٹوکے کی ضرورت تو پڑتی ہے۔ پشاور کے شہری ان اشیاء کی خریداری کےلئے ریتی بازار کا رخ کر رہے ہیں لیکن ان اشیاء کی قیمتوں کا سن کر خریدارکہتے ہیں ریتی بازار کے دکانداروں نے بھی چھریاں تیز کر لی ہیں۔ دکاندار کہتے ہیں قربانی کے جانور ذبح کرنے کےلئے چھری بھی خاص ہوتی ہے اور دیگر آلات بھی۔ اس لئے ان کی قیمتیں معمول کے استعمال کی چھری، کلہاڑی اور ٹوکے سے زیادہ ہوتی ہے۔ کچھ لوگ تو اپنی پرانی چھریاں، کلہاڑی اور ٹوکہ تیز کرانے لاتے ہیں جس سے چھریاں تیز کرنے والوں کا کام بھی خوب چل رہا ہے۔ عید قربان میں جانوروں کی خریداری کے بعد سب سے اہم مرحلہ ذبح کرنے کا ہوتا ہے ۔ اسی لئے تو پشاور کے ریتی بازار میں ہرکوئی اس مشکل مرحلہ کو آسان بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔