Friday, April 26, 2024

پشاور کے بہادر اہلکار معذوری کے باوجود فرائض انجام دینے میں مصروف

پشاور کے بہادر اہلکار معذوری کے باوجود فرائض انجام دینے میں مصروف
September 6, 2018
پشاور( 92 نیوز)  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبہ خیبر پختونخوا کی پولیس نے جانیں قربان کیں ، کچھ تو اس جنگ میں معذور ہوگئے ، خیبرپختونخوا پولیس کے ان بہادر جوانوں کے حوصلے پست نہ ہوئے اور معذوری کی حالت میں فرض کی ادائیگی کےلئے حاضر ہوگئے۔ جب جذبہ جوان ہو تو کوئی معذوری کوئی خوف فرض کی ادائیگی میں رکاوٹ نہیں بن سکتا ، اس کی عملی مثال پشاور پولیس کے اہلکاروں نے پیش کی ۔ تھانہ گلبرگ پشاور میں معذوری کی حالت میں فرض کی ادائیگی میں مصروف  ہیڈ کانسٹیبل سیدعلی شاہ  سی آئی ڈی تھانہ پر خودکش حملے میں اپنے دونوں ٹانگیں کھو بیٹھا تھا مگر مصنوعی ٹانگیں لگوا کر دوبارہ ڈیوٹی پر پہنچ گیا۔ کانسٹیبل شاہ سعود پشتخرہ میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک ٹانگ سے محروم ہو گیا ،  زخم بھرا تو دوبارہ شہرکو امن دینے کا فرض ادا کرنے پہنچ گیا۔ اعلٰی افسران بھی ان پولیس اہلکاروں کی ہمت، حوصلے اور بہادری کے قائل ہیں۔ ان معزور پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مرتے دم تک وہ مرتے دم تک اسی جوش اور ولولے سے ملک و قوم کی خدمت انجام دیں گے جو پہلے تھا۔