Monday, September 16, 2024

پشاور: کیمیکل ملے دودھ کے خلاف عوامی نمائندے بھی میدان میں آگئے

پشاور: کیمیکل ملے دودھ کے خلاف عوامی نمائندے بھی میدان میں آگئے
April 11, 2017
پشاور(92نیوز)پشاور میں کیمیکل ملے دودھ کے خلاف عوامی نمائندے بھی میدان میں آگئے ، کیمیکل ملا دودھ بیچنے والوں کے خلاف ایک بار کارروائی ضرور ہوئی مگر اس کے بعد انتظامیہ مزید کارروئی بھول گئی۔ تفصیلات کےمطابق دودھ کے نام پر شیر فروش کیا بیج رہے ہیں اس کا اندازہ تب ہوا جب ضلعی انتظامیہ نے سرکاری نرخوں پر دودھ بیچنے والوں کے دودھ کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیج دئیے ۔ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے چند دکانیں سیل کی گئیں مگر پھر وہی دودھ بکنا شروع ہوگیا جس کی شکایت عوامی نمائندے بھی کررہے ہیں۔ یہ وہ دودھ ہے جسے پی کر بچیاں قبل از وقت بلوغت تک پہنچتی ہیں منہ اور جسم پربال نمودار ہونا اور دوسرے کئی بیماریوں کا سبب بھی ملاوٹ بھرے دودھ کے استعمال کی ایک وجہ ہے مگر سزا نہ ہونے کے باعث یہ کاروبار اب بھی جاری ہے ۔