Thursday, April 25, 2024

پشاور کی گلوکارہ کا کورونا کےخلاف برسرپیکار طبی عملے کو خراج تحسین

پشاور کی گلوکارہ کا کورونا کےخلاف برسرپیکار طبی عملے کو خراج تحسین
May 8, 2020
 پشاور (92 نیوز) پشتو کی معروف گلوکارہ ستارہ یونس نے سلام کے نام سے گانا تیار کرکے تمام طبی عملے کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ کورونا وائرس کو شکست دینے میں پیش پیش رہنے والوں کی خدمات کو داد دینے کے لئے خیبرپختونخوا کے فنکار بھی پیش پیش ہیں۔ پشتو کی نامور کلوکارہ ستارہ یونس نے سلام کے نام سے گانا گا کر کورونا کی عالمی وباء کے دوران فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو اپنے انداز میں سلام تحسین پیش کیا۔ ستارہ یونس کا کہنا تھا کہ طبی عملہ جس جانفشانی سے فرائض انجام دے رہا ہے پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔