Friday, April 26, 2024

پشاور کی نجی یونیورسٹی میں پینٹنگ مقابلے، احساسات، جذبات اور مشاہدات کا اظہار

پشاور کی نجی یونیورسٹی میں پینٹنگ مقابلے، احساسات، جذبات اور مشاہدات کا اظہار
May 8, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) پشاورکی نجی یونیورسٹی میں پینٹنگ مقابلوں میں کسی نے کینوس پر رنگ بکھیرے تو کچھ نے ساتھی طلبہ کے خوبصورت چہروں کو ایسی ڈراؤنی شکل دے ڈالی کہ چلتے پھرتے جن بھوت دکھائی دینے لگے۔ ساتھی طلبہ کے چہروں کو کینوس بنا کر رنگ بھرنے مقابلے کا یہ میدان سجا ہے پشاور کی نجی یونیورسٹی میں جہاں طلبہ وطالبات نے رنگ اور برش سے خوبصورت چہروں کو ڈرائونی شکلوں میں بدل دیا، کوئی جن، تو کوئی بھوت لگنے لگا۔ فیس پینٹنگ کے ساتھ ساتھ کچھ طلبہ وطالبات نے پینٹنگ کے دیگر فن پارے بھی تخلیق کئے۔ رنگوں اور برش کا استعمال کرکے اپنے احساسات اور جذبات اور مشاہدات کا خوب اظہار کیا۔ مقابلے میں شریک طلبہ کا کہنا تھا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ ایسی سرگرمیوں سے ان کی تخلیقی صلاحیتوں میں مزید نکھار آتا ہے۔