Saturday, May 18, 2024

پشاور کی زرعی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طلبا تنظیموں کے درمیان فائرنگ، 4 طالبعلم زخمی

پشاور کی زرعی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طلبا تنظیموں کے درمیان فائرنگ، 4 طالبعلم زخمی
November 15, 2019
 پشاور (92 نیوز) پشاور کی زرعی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طلبا تنظیموں کے درمیان فائرنگ سے 4 طالبعلم زخمی ہو گئے۔ پشاورکے ایگریکلچر یونیورسٹی  میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ ہاسٹل نمبر 7 میں پیش آیا۔ فائرنگ کی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ فوٹیج میں طلباء کو بھاگتے ہوئے اور چھپتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ زخمی طلباء میں عبداللہ، کاشف ، منصور اور اچک خان اچکزئی شامل ہیں ۔ زخمی طالب علم اچک خان اچکزئی پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ہیں ۔ ایس پی یونیورسٹی کیمپس وسیم خلیل کے مطابق پولیس نے ہاسٹل پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا ہے۔ چاروں طلباء ہاسٹل میں جھگڑے کے دوران بھاگتے ہوئے اور پتھراو سے زخمی ہوئے ہیں۔