Friday, April 26, 2024

پشاور کی رنگ روڈ مویشی منڈی میں چاند اور تارا کی دھوم

پشاور کی رنگ روڈ مویشی منڈی میں چاند اور تارا کی دھوم
July 20, 2020

پشاور ( 92 نیوز) پشاور کی رنگ روڑ مویشی منڈی میں دو بیلوں چاند اور تارا نے دھوم مچا رکھی ہے۔ مالک کا دعوٰی ہے کہ پوری منڈی میں ان جیسے وزنی بیل موجود ہی نہیں۔ منڈی میں آنے والے جس شخص کی بھی نظر چاند اور تارہ پر پڑتی ہے وہ ان کا دلدادہ ہو جاتا ہے۔

عید قرباں قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں خوبصورت اور فربہ جانوروں کی آمد بھی شروع ہو جاتی ہے، پشاور کی رنگ روڈ منڈی میں بھی دو خوبصورت بیل چاند اور تارہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ مالک کا کہنا ہے کہ ایک بیل کا وزن 16 من ہے جبکہ دوسرا 15 من بھاری ہے۔

مویشی منڈی میں چاند اور تارا کی انٹری ہوئی تو ہر طرف ان کی دھوم مچ گئی، گو مویشی منڈیوں میں جانور زیادہ ہیں مگر خوبصورت جانور ہر کسی کو اپنی طرف کھینچتا ہے، جیب اجازت دے تو ہر کوئی اس کا خریدار بن جاتا ہے۔

ان خوبصورت اور صحتمند بیلوں کی آمد سے مویشی منڈی کی رونق  بڑھ گئی ہے جو بھی منڈی آتا ہے اس جوڑے کا دیدار ضرور کرتا ہے۔

منڈیوں میں خوبصورت مویشیوں کی مانگ بڑھ رہی ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ چاند اور تارا کب اور کس کے ہاتھ بکتے ہیں اور کون اس کی منہ مانگی قیمت ادا کرتا ہے ۔