Tuesday, April 23, 2024

پشاور کو کلین اینڈ گرین بنانے کے لیئے رکشہ سروس کا افتتاح

پشاور کو کلین اینڈ گرین بنانے کے لیئے رکشہ سروس کا افتتاح
December 12, 2018
پشاور (92 نیوز) پشاور کو کلین اینڈ گرین بنانے کے مشن کی تکمیل اور شہر کی تنگ گلیوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لئے رکشہ سروس کا افتتاح ہو گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان کا تصور پیش کیا تو خیبرپختونخوا حکومت نے اس وژن پر عملدرآمد کےلئے عملی قدم اٹھایا۔ اندرون شہر کی تنگ گلیوں سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر صفائی کے مشکل کام کا آسان حل تلاش کر لیا۔ خصوصی طور پر تیار کئے گئے یہ رکشے اب اندرون شہر کی ان تنگ گلیوں میں صفائی کے لئے استعمال ہو سکیں گے جہاں بڑی گاڑیاں نہیں جا سکتیں۔ وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان نے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے لائے گئے بیس رکشوں کے ذریعے صفائی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ صوبائی وزیر بلدیات شہرام ترکئی نے بتایا کہ اندرون شہر کی تنگ گلیوں اور راستوں کو مدنظر رکھ کر یہ رکشے خصوصی طورپر تیارکرائے گئے ہیں جو صفائی کے دیگر آلات سے بھی لیس ہیں۔