Sunday, September 8, 2024

پشاور : کرپشن الزامات میں گرفتار پی ٹی آئی کے وزیر کو کلین چٹ مل گئی

پشاور : کرپشن الزامات میں گرفتار پی ٹی آئی کے وزیر کو کلین چٹ مل گئی
July 4, 2016
پشاور (92نیوز) کرپشن کے الزام میں گرفتار خیبرپختونخوا کے سابق وزیر ضیاءاللہ آفریدی کو کلین چٹ مل گئی ہے۔ وہ 20 جولائی کو ایک سال بعد رہا ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال سے کرپشن کے الزام میں پابند سلاسل سابق صوبائی وزیر ضیاءاللہ آفریدی کے خلاف احتساب کمیشن کوئی الزام ثابت نہ کرسکا۔ غیرقانونی اثاثوں کی چھان بین کے بعد احتساب کمیشن نے انہیں اثاثے قانونی ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا ہے۔ تنگی کرومائٹ اور ایبٹ آباد فاسفیٹ کیس میں ضیاءاللہ آفریدی کی ضمانت ان کی گرفتاری کے دو ماہ بعد ہو گئی تھی۔ اب احتساب کمیشن ان کے اثاثوں کو غیرقانونی ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ ضیاءاللہ آفریدی کو گرفتاری کے فوراً بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے ان کے خلاف کیس کی سنجیدگی سے پیروی نہیں کی گئی اور اب 20 جولائی کو ان کی رہائی کے امکانات روشن ہیں۔