Sunday, April 28, 2024

پشاور : کانگو کی ایک اور مریضہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل

پشاور : کانگو کی ایک اور مریضہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل
November 2, 2015
پشاور(92نیوز)پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو کی ایک اور مریض خاتون داخل، ہسپتال لائے جانے والے مریضوں کی تعداد 32 ہو گئی۔ تفصیلات کےمطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں کانگو کی ایک اور مریضہ پری گل لائی گئی ہے، اس سال ہسپتال میں لائے جانے والے کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ کانگو سے متاثرہ مریضہ پری گل کا تعلق افغانستان سے ہے اور اس کی عمر 26 سال بتائی گئی  ہے۔ ہسپتال میں کانگو کے باعث جان بحق افراد کی تعداد 11 ہے۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لائے جانے والے 32 میں سے 25 کا تعلق افغانستان سے ہے۔