Thursday, April 25, 2024

پشاور: کانگو کا ایک اور مریض ہسپتال داخل

پشاور: کانگو کا ایک اور مریض ہسپتال داخل
September 25, 2016
پشاور(92نیوز)پشاور میں کانگو کا ایک اور مشتبہ مریض ہسپتال میں داخل، مریض کے خون کے نمونے وائرس کی تصدیق کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔ تفصیلات کےمطابق پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کانگو کا مشتبہ مریض داخل کر دیا گیا ہے، کانگو کے مشتبہ مریض دلاور کا تعلق پشاور شہر سے ہے اور اسکی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دلاور کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔