Thursday, May 9, 2024

پشاور ، کارخانو بازار میں پولیس چیک پوسٹ پر دھماکہ ،10 افراد زخمی

پشاور ، کارخانو بازار میں پولیس چیک پوسٹ پر دھماکہ ،10 افراد زخمی
January 14, 2020

پشاور (92 نیوز) پشاور میں کارخانو بازار میں پولیس چیک پوسٹ پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔

پھولوں کے شہر پشاور کے امن کو خراب کرنے کے لئے کارخانو بازار میں پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا توایک پولیس اہلکار اور 5 خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق حملے میں پولیس کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم راہ گیر بھی اس کی زد میں آ گئے۔

اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اُن کے بقول دھماکے میں دستی بم کا استعمال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں اور تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس چیک پوسٹ پر دھماکے کے بعد شہر بھر میں ناکہ بندیاں بڑھا دی گئی ہیں اور شہر کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔