Sunday, May 12, 2024

پشاور، کارخانو مارکیٹ کے علاقے میں پولیس وین کے قریب دھماکا، اہلکار شہید

پشاور، کارخانو مارکیٹ کے علاقے میں پولیس وین کے قریب دھماکا، اہلکار شہید
July 30, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) پشاور میں کارخانو مارکیٹ کے علاقے میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ راہ گیر زخمی ہوگیا۔

پشاورمیں ایک بار پھر نامعلوم شرپسندوں نے پولیس کو نشانہ بنایا۔ ضلع خیبر سے متصل کارخانو مارکیٹ میں کھڑی پولیس موبائل وین پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ دستی بم پھٹنے سے گاڑی میں موجود پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ دھماکے میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا۔

شہید پولیس اہلکار کی میت اور زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ کارخانو مارکیٹ کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی طور پر دھماکا دستی بم کا معلوم ہوتا ہے۔ دھماکے سے پولیس موبائل وین کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش کےلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔