Saturday, September 7, 2024

پشاور : کارخانو مارکیٹ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دھماکہ‘ 6 جاں بحق

پشاور : کارخانو مارکیٹ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دھماکہ‘ 6 جاں بحق
January 19, 2016
پشاور (92نیوز) پشاور کے علاقے کارخانو مارکیٹ کے قریب چیک پوسٹ پر دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دھماکہ کارخانو مارکیٹ کے قریب جمرود خیبرایجنسی کے علاقے میں ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں لائن آفیسر سمیت خاصہ دار فورس کے 6 اہلکار جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔ جمرود چیک پوسٹ پر دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سی سی پی او پشاور مبارک زیب خان نے بتایا کہ دھماکہ خیبرایجنسی کے علاقے میں ہوا۔ زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ کارخانو پشاور اور خیبرایجنسی کا سرحدی علاقہ ہے۔