Thursday, May 9, 2024

پشاور کا ہزاروں ٹن کچرا ٹھکانے لگانا انتظامیہ کیلئے درد سر بن گیا

پشاور کا ہزاروں ٹن کچرا ٹھکانے لگانا انتظامیہ کیلئے درد سر بن گیا
October 17, 2019
پشاور ( 92 نیوز) پشاور کا ہزاروں ٹن کچرا ٹھکانے لگانا ایک بار پھر مسئلہ بن گیا،شمشتو کے علاقہ میں شہر کا کچرا ڈالنے کے لئےقائم ڈمپنگ سائٹ کو دو سال ہوگئے لیکن مالکان تاحال اراضی کے معاوضہ سے محروم ہیں۔ پشاور کے نواحی علاقے شمستو میں قائم ڈمپنگ سائٹ  اراضی کے مالک نے  جلد ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں مزید کچرا پھینکنے پر پابندی کی دھمکی دے دی ،  دو سال قبل شہر بھر کا کچرا لا کر یہاں جمع کیا جانے لگا ، منصوبے کے تحت اس مقام پر کچرا جمع کرکے اس سے توانائی کا حصول تھا  لیکن نہ تو توانائی حاصل ہوئی نہ یہ کچرا جدید سائنسی طریقوں سے ختم کیا جاسکا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق دو سال گزر گئے ،  علاقہ بدبو اور بیماریوں کا گڑھ بن گیا لیکن نہ تو اس ڈمپنگ سائٹ کی چاردیواری بنی اور نہ ہی اسے ٹھکانے لگانے کا کوئی اور بندوبست ہوسکا۔ اراضی مالکان کے مطابق ان کی زرعی زمین لے کر اس پر کچرے کے پہاڑ کھڑے کردیے  گئے لیکن انہیں تاحال زمین کی قیمت نہیں ملی۔ وہ مجبوراً علاقے میں مزید کچرا جمع نہ کرنے دیں گے۔ شہر بھر کا کچرا یہاں جمع کرنے سے جہاں علاقہ بدبو اور بیماریوں کی آماجگاہ بن گیا ہے وہیں ،وسیع زرعی اراضی بھی قابل کاشت نہیں رہی ۔