Monday, May 13, 2024

پشاور کا نواحی علاقہ شیخان کا ہر گھر ڈینگی کا شکار

پشاور کا نواحی علاقہ شیخان کا ہر گھر ڈینگی کا شکار
September 4, 2019
 پشاور (92 نیوز) ڈینگی کی ایک بار پھر پشاور پر یلغار ہو گئی۔ نواحی علاقہ شیخان کا ہر گھر ڈینگی کا شکار ہو گیا۔ صرف ایک گاؤں میں 770 مریض رپورٹ ہوئے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی اقدامات کے دعوے تو کئے جا رہے ہیں لیکن علاقے میں عملی طور پر کچھ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ محکمہ پبلک ہیلتھ کے مطابق علاقے میں لوگ پانی اسٹور کرتے ہیں جسکی وجہ سے ڈینگی مرض پھیل رہا ہے علاقہ مکینوں پر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا الزام بھی ہے۔ پشاور کا یہ نواحی علاقہ ہر سال ڈینگی کا گڑھ بن جاتا ہے لیکن ہر سال کی طرح اس بار بھی یہاں انسداد ڈینگی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی کو باقاعدہ بنایا جائے تو ڈینگی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔