Thursday, March 28, 2024

پشاور کا جسمانی معذور محمد ظریف لاک ڈاؤن کے باعث خاندان کی کفالت کیلئے پریشان

پشاور کا جسمانی معذور محمد ظریف لاک ڈاؤن کے باعث خاندان کی کفالت کیلئے پریشان
April 4, 2020
پشاور (92 نیوز) پشاور میں لاک ڈاؤن نے جہاں غریب مزدوروں کو روزگار سے محروم کر دیا ہے، وہیں حکومتی امداد نہ ملنے کے باعث مزدور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔ پشاور کا جسمانی معذور محمد ظریف بھی گاہک نہ ہونے کے باعث خاندان کی کفالت کے لئے پریشان ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے لاک ڈاؤن نے جہاں زندگی کے ہرطبقے کو متاثر کیا ہے وہیں پشاور کا محمد ظریف بھی سنسان سڑکوں اور بازاروں کی بندش کے باعث روزگار سے محروم ہو گیا ہے۔ جسمانی طور پر معذور محمد ظریف ازار بند اور دیگر اشیاء لے کر دن بھر سنسان سڑکوں پر گاہک کی تلاش میں مارے مارے پھرتا ہے۔ محمد ظریف کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث خریدار نہیں،، گھر میں ایک معذور بھائی اور بھابی کی کفالت کا بوجھ سر پر ہے۔ خودداری کے پیکر جسمانی معذور محمد ظریف کا کہنا ہے کہ بھیک مانگ نہیں سکتے اور حکومتی امداد ملی نہیں۔ وہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔