Sunday, September 8, 2024

پشاور: ڈینگی پر قابو کیلئے صوبائی حکومت تعمیراتی کام رکوانے میں ناکام

پشاور: ڈینگی پر قابو کیلئے صوبائی حکومت تعمیراتی کام رکوانے میں ناکام
September 19, 2017

پشاور۔ (92 نیوز) پشاور میں ڈینگی کے روک تھام کے لئے صوبائی حکومت نے تعمیراتی کام رکوانے کا اعلان تو کر دیا مگر اس پر عمل در آمد کو یقینی نہ بنایا جا سکا۔ مین یونیورسٹی روڈ پر کچوے کی رفتار سے جاری نالے کی تعمیر نہ رکنے کے باعث وہاں کھڑا پانی مچھروں کی افزائش گاہ بن گیا ہے۔

تعمیراتی کام میں سست روی جہاں شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ بن گئی ہے وہاں یہ شہر کے مکینوں کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔ یونیورسٹی روڈ پر زیر تعمیر نالے پر کام ہے کہ مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔ زیر تعمیر نالے میں تازہ پانی بھرنے سے ڈینگی مچھروں کی اتنی بہتات ہوگئی ہے کہ تہکال میں اسپتال کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

وزیر صحت شہرام ترکئی نے تہکال میں تعمیراتی کام پر پابندی کا اعلان کرکے لوگوں کو تسلی دینے کی کوشش کی ہے۔

کیکن وزیر صحت کی یہ تسلی کسی کام نہیں آئی۔ نا ہی تعمیراتی منصوبے پر کام روکا جاسکا اور نہ ہی یہ منصوبہ فوری تکمیل کے مراحل تک پہنچ سکا۔ جب مچھروں کی افزائش نسل اسی جگہ جاری ہے تو دینگی کے وار کو بھلا کون روک سکے گا۔