Thursday, May 9, 2024

پشاور، ڈکیٹی مزاحمت پر دکاندار کے قتل کیخلاف تاجر سڑکوں پر آگئے

پشاور، ڈکیٹی مزاحمت پر دکاندار کے قتل کیخلاف تاجر سڑکوں پر آگئے
December 20, 2019
پشاور (92 نیوز) پشاور میں ڈکیٹی مزاحمت پر قتل ہونے والے دکاندار کے قتل کے خلاف تاجر سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے لاش سڑک پر رکھ کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ پشاور کے نواحی علاقے پھندوں کی سبزی منڈی میں موبائل کی دکان میں بیٹھے 30 سالہ لقمان خان نے ڈکیتی پر مزاحمت کی تو ڈکیت نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ڈکیت اس سے رقم چھیننے میں تو ناکام رہا مگر لقمان زندگی کی بازی ہار گیا۔ تاجروں نے لقمان کے قتل کے خلاف لاش سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پھندو روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کیا، ان کا کہنا تھا کہ پھندو میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں مگر حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقتول لقمان خان نے کئی بار پولیس کو تحفظ دینے کے لئے درخواستیں دی مگر کوئی شنوارئی نہیں ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث وہ کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہیں۔