Friday, May 3, 2024

پشاور ، ڈکیتی مزاحمت پر طالب علم قتل ‏

پشاور ، ڈکیتی مزاحمت پر طالب علم قتل ‏
April 22, 2019

پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں دو موٹر سائیکل سواروں نے شمالی وزیرستان کے رہائشی طالب  علم  کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا۔

پشاور  میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ علاقہ   تاج آباد میں  پیش آیا، شمالی وزیرستان کے رہائشی طالب علم ذیشان سے دو موٹر سائیکل سواروں نے موبائل چھیننے کی کوشش کی، تاہم مزاحمت کرنے پرموٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی

فائرنگ سے طالب علم ذیشان دم توڑ گیا جو کہ پشاور  کی نجی یونیورسٹی میں  مکینیکل انجینئرنگ کا طالب علم تھا اور تاج آباد میں ایک نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر تھا ۔