Sunday, April 28, 2024

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ملکیتی قیمتی گاڑیاں ناکارہ ہونے لگیں

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ملکیتی قیمتی گاڑیاں ناکارہ ہونے لگیں
June 4, 2020

پشاور ( 92 نیوز ) پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پاس موجود قیمتی گاڑیاں معمولی مرمت نہ ہونے کے باعث سکریپ ہونے لگی ہیں ،کھلے آسمان تلے کھڑی گاڑیاں زنگ آلود ہو کر ناقابل استعمال ہو رہی ہیں۔

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی  کی ملکیت قیمتی روڑ سوپنگ گاڑیاں ناکارہ ہونے لگیں،جبکہ دیگر گاڑیاں بھی معمولی مرمت نہ ہونے کے باعث کھڑی کھڑی زنگ آلودہ ہو گئیں ۔ میکنیکل روڑ سوپنگ کی ایک گاڑی کی مالیت 20 لاکھ ہے جبکہ اس وقت 3 گاڑیوں کو کھلے آسمان تل مرمت نہ ہونے کے باعث ضائع ہونے لگی ہیں۔اس کے علاوہ لوڈر،ٹریکٹرز اور بسیں بھی سپئر پارٹس چوری ہونے کے باعث سکریپ ہونے کے قریب ہیں۔

ڈائریکٹر میکنیکل کفایت کے مطابق پارکنگ کے لئے جگہ نہ ہونے کے باعث قیمتی گاڑیوں کو کھلے آسمان تلے کھڑا کیا گیا ہے۔ان کے بقول ان گاڑیوں کی مرمت کر کے قابل استعمال بنایا جائے گا۔

ان کا یہ بھی موقف تھا کہ ان میں بعض گاڑیاں صرف ہنگامی ڈیوٹی کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔