Tuesday, May 21, 2024

پشاور، ڈاکٹرقینچی مریضہ کے پیٹ میں بھول گیا، 7سال بعد ایکسرے میں سامنے آگئی

پشاور، ڈاکٹرقینچی مریضہ کے پیٹ میں بھول گیا، 7سال بعد ایکسرے میں سامنے آگئی
January 22, 2019
پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں سات سال سے پیٹ کی درد سے کراہنے والی مریضہ کے پیٹ میں قینچی کا انکشاف ہوا ہے ۔ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی غفلت کے واقعات آئے روز سامنے آنے لگے ،  ڈاکٹروں کی غفلت کا تازہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پیٹ میں تکلیف کی شکایت لے کر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہنچنے والی مریضہ حسن زری کا ایکسرے کیا گیا۔ مریضہ کے پیٹ میں یہ قینچی سات سال قبل خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران چھوڑی۔ حیات آباد میڈیکل کمپلکس کے ڈاکٹروں نے قینچی نکالنے کےلئے مریضہ کا آپریشن کرنے کی حامی بھری لیکن مریضہ کا ہائی بلڈ پریشر آپریشن کی راہ میں رکاوٹ بن گیا، مریضہ کو اب چند روز مزید یہ تکلیف برداشت کرنا ہوگی۔ صوبے کے دور داراز علاقوں میں قائم صحت کے مراکز میں کیسا علاج ہوتا ہوگا؟، اس کا اندازہ پشاور میں قائم صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں ہونے والی ایسی غفلت سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔