Wednesday, April 24, 2024

پشاور: ڈاکوؤں کی پولیس وین پر فائرنگ، اہلکار محفوظ رہے، جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک، تین فرار

پشاور: ڈاکوؤں کی پولیس وین پر فائرنگ، اہلکار محفوظ رہے، جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک، تین فرار
July 7, 2015
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) پشاورمیں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، اہلکار محفوظ رہے۔ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا۔ پشاور کے علاقہ رنگ روڈ پر نامعلوم افراد نے معمول کے گشت پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک جبکہ تین فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص ڈاکو تھا جبکہ اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔