Monday, September 16, 2024

پشاور : چیمبر آف کامرس کے سابق صدر حاجی حلیم جان قتل

پشاور : چیمبر آف کامرس کے سابق صدر حاجی حلیم جان قتل
February 9, 2016
پشاور(92نیوز)پشاور میں تاجررہنماء اور چیمبرآف کامرس کے سابق صدر حاجی حلیم جان کو قتل کردیا گیا نامعلوم قاتل نے چار گولیاں ماریں واقعے کے خلاف تاجروں نے دکانیں بند کردیں  چیمبر آف کامرس نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کےمطابق پشاور کے قصہ خوانی بازار میں معروف تاجر رہنماء حاجی حلیم جان کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی دکان میں بیٹھے تھے پولیس کے مطابق حاجی حلیم کو چار گولیاں لگیں جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔ مرکزی انجمن تاجران کے صدر اور خیبرپختونخوا چیمبر آف کامرس کے سابق صدر حاجی حلیم جان کی میت لیڈی ریڈنگ اسپتال لائی گئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی تاجروں نے خیبربازار، قصہ خوانی اور دیگر بازار بند کردیئے اور دھرنا دیا۔ تاجروں نے خبردار کیا کہ اگرحاجی حلیم جان کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو صوبے بھر کے تاجر احتجاج کریں گے۔