Saturday, April 20, 2024

پشاور ، چھ سالہ حسنین نے ایف ایم ریڈیو میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے دھوم مچا دی

پشاور ، چھ سالہ حسنین نے ایف ایم ریڈیو میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے دھوم مچا دی
May 2, 2019
 پشاور (92 نیوز) پشاور کے چھ سال کے حسنین نے ایف ایم ریڈیو کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے دھوم مچادی۔ کم عمر آر جے اپنی عمر سے بڑی اور پیاری باتیں کرکے سامعین کے دلوں میں گھر کر گیا۔ یہ ہے پشاور کا محمد حسنین عمر تو چھ سال ہے لیکن کام وہ اپنے سے بیس سال بڑے افراد کے کرتا ہے۔ ریڈیو کا یہ کم عمر ریڈیو جوکی جب پروگرام میں بولتا ہے تو سننے والے سنتے ہی رہ جاتے ہیں۔ ننھا آر جے محمد حسنین کہتا ہے بچپن سے اسے زیادہ بولنے کی عادت ہے۔ اپنی زبان کو معاشرے کی اصلاح کا ذریعہ بنانے کی خواہش اسے اس شعبہ میں لے آئی۔ اس ننھے آر جے کی شہرت اب ملک بھر میں پھیل چکی ہے۔ چھوٹا سا ایک بچہ ہوں، کام کرونگا بڑے بڑے ۔ چھ سال کے حسنین نے کم عمر ریڈیو انائونسر بن کر سب کو حیران کر دیا۔