Wednesday, April 24, 2024

پشاور، چارسدہ بس اسٹینڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ حکیم ہلاک

پشاور، چارسدہ بس اسٹینڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ حکیم ہلاک
September 30, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) پشاورکے علاقے چارسدہ بس اسٹینڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ حکیم ستنام سنگھ ہلاک ہوگیا۔

حکیم ستنام سنگھ کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے جائے وقوعہ کے قریب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔ تمام ناکوں پرنگرانی سخت کردی گئی۔