Sunday, May 5, 2024

پشاور: چار جماعتوں کے 4تگڑے امیدوار اور سیٹ بس ایک، پی کے 8 میں ضمنی انتخاب جاری

پشاور: چار جماعتوں کے 4تگڑے امیدوار اور سیٹ بس ایک، پی کے 8 میں ضمنی انتخاب جاری
May 12, 2016
خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کےآٹھ پشاور میں ضمنی انتخاب کامیدان کون مارےگا۔۔۔فیصلہ آج عوام سنائیں گے۔۔۔بڑےضمنی دنگل کی پولنگ جاری۔۔۔ نشست مسلم لیگ نون کے ارباب اکبر حیات کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 8 پشاور کے ضمنی انتخابات کے لئے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ نواز کے ایم پی اے کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر نون لیگ، تحریک انصاف، جے یو آئی (ف) اور پیپلزپارٹی سمیت پندرہ امیدوار میدان میں ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی قطاریں لگ گئیں۔ پاک فوج کے جوان بھی تعینات ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا حلقہ پی کے 8 پشاور کے ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ صبح سے ہی ووٹرز کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئی۔ حلقے میں ایک لاکھ  چھتیس ہزار ووٹرز اٹھانوے پولنگ اسٹیشنز پر اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ پولیس اور پاک فوج کے جوانوں کی تعیناتی کے باعث ووٹرز سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں لیکن شدید گرمی میں پولنگ اسٹیشنز پر سایہ اور پانی کا انتظام نہ ہونے کے باعث ووٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پی کے 8 کی نشست مسلم لیگ نواز کے ارباب اکیر حیات کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نشست واپس لینے جبکہ تحریک انصاف، جے یو آئی (ف)، پیپلزپارٹی سمیت دیگر گیارہ امیدوار نون لیگ سے نشست چھینے کیلئے میدان میں ہیں۔