Saturday, April 20, 2024

پشاور : پی ٹی آئی کے جلسے میں کارکنوں کی ماڈل عینی سے بدتمیزی

پشاور : پی ٹی آئی کے جلسے میں کارکنوں کی ماڈل عینی سے بدتمیزی
May 9, 2016
پشاور (92نیوز) تحریک انصاف کے پشاور جلسے میں بھی لاہور جلسے کی جھلک، پی ٹی آئی کے جلسے میں کارکنوں نے ماڈل عینی سے بدتمیزی کی۔ ماڈل عینی تحریک انصاف کے کارکنوں میں پھنس گئیں۔ ماڈل نے بمشکل بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ جس نے بھی اس خاتون کو بھیجا مذمت کرتا ہوں۔ ن لیگ کے طلال چودھری کہتے ہیں وزیر صاحب ہم پر الزام نہ لگائیں، کارکن آپ کے، پولیس آپ کی، انتظامیہ آپ کی۔ خواتین سے بدتمیزی کرنے والوں کو جیل بھیجا جائے۔ تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ کے بعد شہرت کی بھوکی پشاور کی عینی خان بھی عمران خان کے جلسے میں پہنچ گئی۔ بنی سنوری‘ لہراتی بل کھاتی عینی نے جب نظروں کے تیر چلائے تو نوجوان سنبھل نہ سکے اور اس کے پیچھے پیچھے چلنے لگے لیکن مجمع کو اس وقت بریکیں لگ گئیں جب عینی خان نے گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر دل کی بات کہہ دی کہ وہ کپتان کی دیوانی ہیں۔ عینی کی انٹری پر ہونے والی بدتمیزی پر کپتان کے مخالفین کے ہاتھ تنقید کرنے کا سنہری موقع آ گیا۔ ادھر کپتان کے کھلاڑیوں نے عینی کی آمد کو مخالفین کی ساز ش قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پشاور واقعہ کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اس کا پتہ تو بعد میں چلے گا لیکن عینی خان کی دبنگ انٹری نے ماڈل کو مشہور ضرور کردیا ہے۔