Monday, September 16, 2024

پشاور : پی ٹی آئی کی ’تحریک احتساب‘ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

پشاور : پی ٹی آئی کی ’تحریک احتساب‘ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
August 6, 2016
پشاور (92نیوز) تحریک انصاف کی کل پشاور سے شروع ہونیوالی تحریک احتساب کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ شہرکی سڑکوں اور چوراہوں پر ضلع ناظم اوربلدیاتی نمائندوں کی طرف سے احتساب کیلئے بینرز اور پوسٹرز لگا دیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت کےلئے پرامید ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر اتوار کے روز سے تحریک احتساب کا آغاز پشاور سے ہو رہا ہے۔ پشاور میں ریلی کی تشہیرکی ذمہ داری ضلعی حکومت کے ناظمین کو دی گئی ہے۔ اس لئے جگہ جگہ لگے پوسٹرز اور بینرز پر ضلعی ناظم اور نائب ناظم کی تصاویر نمایاں نظر آرہی ہیں۔ کارکنوں کو متحرک کرنے کی ذمہ داری بھی ناظمین کی ہی ہے۔ تحریک انصاف کے مقامی رہنماﺅں اور بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو امید ہے کہ کرپشن کے خلاف عمران خان کی آواز پر کارکن لبیک کہتے ہوئے تحریک احتساب میں بھرپور شرکت کریں گے۔ کرپشن کے خلاف عوام میں شعور بیدار کرنے اورانہیں بدعنوان حکمرانوں کے خلاف تحریک احتساب میں شامل کرنے کےلئے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی رابطہ عوام مہم جاری ہے اور موٹرسائیکل ریلی بھی نکالی جائے گی۔