Saturday, May 4, 2024

پشاور ، پی ٹی آئی کارکنوں کا بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور ، پی ٹی آئی کارکنوں کا بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
February 26, 2019
پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں  پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  کا پتلا نذر آتش بھی کیا ۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کی کو کوشش کی تو پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سینہ سپر ہوکر نکل پڑے اور بھارت کو بزور شمشیر جواب دینے کے لئے اکٹھے ہو گئے ۔ پشاور پریس کلب کے سامنے بھارت کے خلاف خوب غم وغصے کا اظہار کیا  اور نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت نے اگرجارحیت  کی کوشش کی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گی۔ نوجوانوں نے عزم کیا کہ وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وہ سپہ سالار کی کال پر لبیک کہیں گے۔ ان کا کہنا  تھا کہ پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔