Friday, April 26, 2024

پشاور: پی ٹی آئی کا ایم پی اے شکارکیلئے سندھ پہنچ گیا ، نایاب ہرن اور تلوروں کا خوب شکار کیا

پشاور: پی ٹی آئی کا ایم پی اے شکارکیلئے سندھ پہنچ گیا ، نایاب ہرن اور تلوروں کا خوب شکار کیا
January 20, 2017
پشاور(92نیوز)دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت کے مصداق پاکستان تحریک انصاف نے قطری شہزادوں پر تلور کے شکار کے دروازے بند کیے مگر خود پارٹی کے ایم پی اے نے تلور اور نایاب ہرن کے شکار کے لئے سندھ کا رخ کر لیا، شکار کئے گئے تلور اور ہرن کی کھال کے ساتھ شکاریوں کی تصاویر بھی منظر عام پر آ گئیں۔ تفصیلات کےمطابق کچھ عرصہ قبل خیبرپختونخوا حکومت نے قطری شہزادوں کے لئے شکار کی اجازت دینے سے یہ کہہ کر انکار کردیا تھا کہ نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار سے جنگلی حیات کو خطرات لاحق ہیں تاہم خیبرپختونخوا میں پابندی کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے سمیع اللہ علی زئی اور ان کے کزن ضلع ناظم ڈیرہ اسماعیل خان عزیز اللہ علی زئی اپنے دوستوں کے گروپ کے ساتھ سندھ پہنچ گئے جہاں انہوں نے نہ صرف تلور شکار کئے بلکہ نایاب ہرن بھی مار گرایا۔ سمیع اللہ علی زئی کے اس کارنامے کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں جن میں وہ شکار کئے گئے پرندوں اور نایاب ہرن کی کھال کے ساتھ فاتحانہ انداز میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔   HUNST0