Monday, September 16, 2024

پشاور: پی آئی اے نجکاری کیخلاف عمران خان کی دھرنا کال، سو کارکن بھی اکٹھے نہ ہو سکے، وزیر، مشیر اور ضلع ناظم کی کارکنوں کے بغیر آمد

پشاور: پی آئی اے نجکاری کیخلاف عمران خان کی دھرنا کال، سو کارکن بھی اکٹھے نہ ہو سکے، وزیر، مشیر اور ضلع ناظم کی کارکنوں کے بغیر آمد
February 7, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف عمران خان کی کال پر پشاور میں تحریک انصاف کے سو کارکن بھی اکھٹے نہ ہو سکے۔ تحریک انصاف کے وزیر، مشیر اور ضلع ناظم کارکنوں کے بغیر پہنچ گئے اور کارکنوں کا انتظار کرنے کے بعد جب تقاریر کا موقع آیا تو نجکاری چھوڑ کر مہنگائی اور ٹیکسوں کے خلاف تقریریں شروع کر دیں۔ پشاور میں توقع تھی کہ عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکن پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے لئے اکھٹے ہوں گے مگر جب مقررہ وقت پر مقامی رہنماء تقریروں کے لئے پہنچے تو تحریک انصاف کے کارکنوں سے زیادہ تعداد میڈیا کے نمائندوں کی تھی وہ تو بھلا ہو خیبر ایجنسی کے کارکنوں کا جنہوں نے تھوڑی بہت لاج رکھ لی اور مظاہرہ بن پایا۔ مظاہرے سے قبل عمران خان کی طرز پر تقریر کرنے کا شوقین کارکن بھی وہاں موجود کارکنوں کا دل بہلاتا رہا۔ کپتان تو پی آئی اے ملازمین کے ساتھ ہر جگہ اظہار یکجہتی کرتے نظر آتے ہیں مگر یکجہتی کے بھرپور اظہار کیلئے شاید ہر جگہ ان کی خود موجودگی ضروری ہے ورنہ مقامی قیادت کے لئے کارکنوں کو جمع کرنا کسی امتحان سے کم نہیں۔