Sunday, September 8, 2024

پشاور : پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

پشاور : پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا
August 7, 2015
پشاور(92نیوز)پشاور میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا چھ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعدرواں سال پشاور میں پولیو کیسز کی تعداد 8ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق پولیو وائرس سے متاثرہ چھ ماہ کےبچے محمد یاسر کا تعلق پشاور سے ہے۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی پولیو کیسز میں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آنے لگا ہے ۔ پولیو سیل کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال کے دوران 13افراد میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں  کی تعداد29تک پہنچ گئی ہے ۔