Sunday, September 8, 2024

پشاور پولیس کی کارروائی‘ پل کے نیچے نصب بم ناکارہ‘ ایک مشتبہ شخص گرفتار

پشاور پولیس کی کارروائی‘ پل کے نیچے نصب بم ناکارہ‘ ایک مشتبہ شخص گرفتار
January 21, 2016
پشاور (92نیوز) پشاور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام‘ جی ٹی روڈ بس ٹرمینل کے قریب پل کے نیچے نصب تین کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا۔ پولیس نے بم نصب کرنے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کی کارخانو مارکیٹ کے قریب خودکش حملے اور چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد پشاورپولیس چوکنا ہوگئی۔ جی ٹی روڈ پر پشاور بس ٹرمینل کے قریب واقع پل کے نیچے بم برآمد کرلئے۔ بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرکے بم کو فوری طورپر ناکارہ بنادیا گیا۔ پولیس نے بم نصب کرنے کے شبے میں فضل اللہ نامی شخص کو گرفتارکرلیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق ناکارہ بنایا گیا بم تین کلو وزنی تھا۔