Friday, April 19, 2024

پشاور پولیس کی بڑی کارروائی ، غیرقانونی ایمونیشن تیار کرنے والی فیکٹریاں سیل کر دیں

پشاور پولیس کی بڑی کارروائی ، غیرقانونی ایمونیشن تیار کرنے والی فیکٹریاں سیل کر دیں
November 13, 2018
پشاور (92 نیوز) پشاور پولیس نے نواحی علاقہ متنی میں بڑی کارروائی کرکے غیرقانونی ایمونیشن اور گولہ بارود تیار کرنے والی تین فیکٹریاں سیل کر دیں۔ پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں مختلف بور کے کارتوس کرکے ملک بھر کو سپلائی کرنے والی تین فیکٹریاں پکڑی گئیں۔ پشاور پولیس نے متنی کے علاقہ شربت خیل میں کارروائی کی اور گھروں میں قائم فیکٹریوں کی مشینری تحویل میں لے لی۔ فیکٹریوں میں تیار مختلف بور کے کارتوس قبضہ میں لے لئے۔ کارروائی کے دوران پولیس نے تینوں فیکٹریوں کے مالکان نذرگل، نبی خان اورخلیل کو گرفتارکر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں سے ملک بھر میں پھیلے ان کے نیٹ ورک کے بارے میں معلومات لی جارہی ہیں۔ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔