Thursday, April 18, 2024

پشاور : پولیس کارروائی میں 5اغوا کار گرفتار ،مغوی بچےکی لاش برآمد

پشاور : پولیس کارروائی میں 5اغوا کار گرفتار ،مغوی بچےکی لاش برآمد
July 22, 2015
پشاور(92نیوز)پشاور پولیس نے ایک کارروائی  میں 5 اغواکاروں کو گرفتارکرلیا جبکہ چھاپے کے دوران پولیس کو سات سالہ مغوی بچے کی نعش بھی  ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور نے  کوہاٹی گیٹ کے قریب غفران آباد میں ایک مکان پر چھاپہ ماراپولیس کو گھر سے سات سالہ مغوی بچے کی  نعش ملی ذرائع کا کہنا ہے کہ سات سال مغوی بچے محمد حارث کو پڑوسی نے 17 جولائی کو 50 لاکھ تاوان کے لئے اغوا کیا  تھا۔ پولیس نے 5 اغواکاروں کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا  ذرائع کے مطابق مغوی بچے  کی موت زیادہ نشہ دینے کے باعث ہوئی۔